واشنگٹن : ہندوستان کے سابق قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن نے کہا ہے
کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو اصل خطرہ دہشت گرد تنظیموں سے نہیں ،
بلکہ اس کی فوج میں موجود غیر مستحکم عناصر سے ہے ۔ مینن نے کہا کہ دہشت
گردوں کے پاس تباہی مچانے کے لئے نسبتا سستے اور آسان ذریعے ہیں ۔ جوہری
ہتھیار پیچیدہ آلات ہیں ، جن کا انتظام کرنا ، استعمال کرنا اور پہنچانا
مشکل ہوتا ہے اور اس کے لئے اعلی
سطح کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مینن نے اپنی کتاب چوائسس انسائڈ دی میکنگ آف انڈياز فارن پالیسی میں کہا
کہ میرے اعتبار سے (جوہری ہتھیاروں کو) اصل خطرہ اندر کے لوگ ، کسی
پاکستانی پائلٹ یا کسی ایسے بریگیڈیئر سے ہے ، جو حکم دیے جانے پر یا اس کے
بغیر ہی جوہری لڑائی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا
میں واحد پاکستان کا ایسا جوہری ہتھیار پروگرام ہے ، جس پر صرف فوج کا
کنٹرول ہے